13-Nov-2022- اوپن ٹاپک یوم اطفال منائیں جواہر کے لال
🌹🌹🌹🌹🌹🙎یوم اطفال 🙎🌹🌹🌹🌹🌹
ہر سال 14 نومبر کو یوم اطفال منایا جاتا ہے۔
یہ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی پیدائش کی تاریخ ہے جنہوں نے ہندوستان کی جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ گاندھی جی جیسے رہنما مولانا ابوالکلام آزاد جیسے دوست اور کئی ایسے وطن پرست ساتھیوں کے ساتھ انگریزوں کے خلاف آوازیں بلند کرتے رہے اور ہندوستان کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئے
15 آگست 1947 کو ہمارا ملک ہندوستان فرنگیوں کے چنگل سے آزاد ہوا ۔ ساتھیوں کی متتفق راۓ سے جواہر لال نہرو کو آزاد ہندوستان کا پہلا وزیر اعظم بننے کا شرف حاصل ہوا ۔
پنڈت نہرو کو بچوں سے بڑی محبت و انسیت تھی وہ کہیں بھی جاتے بچوں سے ضرور ملتے ان سے بات چیت کرتے ،ان کا خیال رکھتے ،ان کی تعلیم و تربیت کے بارے میں سوچتے اور ان کے مستقبل سنوارنے کے نئی نئی ترکیبیں نکالتے ۔ان کی یہی کوشش ہوتی کہ ہندوستان کا ہر ایک بچہ سماج میں بہتر مقام حاصل کرے۔ کیونکہ یہی بچے ہیں جو ملک و قوم کے معمار ہیں۔
وہ کہتے تھے کہ ۔۔۔ " آج کے بچے کل کے ہندوستان کی تقدیر ہیں ۔۔۔ "
ان کی نگاہ میں ہندوستان کا ہر ایک بچہ پیارا تھا ۔بچے بھی انہیں بہت پسند کرتے تھے اور پیار سے انہیں" چاچا نہرو " کہتے تھے ۔وہ اپنی سالگرہ بچوں کے ساتھ مناتے تھے گلاب کا پھول بہت پسند تھا ہمیشہ اپنے شیروانی میں لگاتے تھے۔بچے بھی انہیں تحفے میں گلاب پھول پیش کرتے تھے جسے وہ بڑی محبت سے قبول کرتے۔
چاچا نہرو نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی بچوں کو یاد رکھا ۔
ایسی محبت کرنے والی شخصیت کے احترام میں 14نومبر کو یوم اطفال یعنی چلڈرن ڈے منایا جاتا ہے اور اس طرح چاچا نہرو کے یوم پیدائش کو بچوں کے نام سے منسوب کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے
خاص طور پر اسکولوں میں بچوں کے لئے اہتمام ہوتا ہے بچوں کو چاچا نہرو کے بارے میں بتایا جاتا ہے ۔اسکول میں پودے بھی لگاۓ جاتے ہیں بچوں میں مٹھائیاں تقسیمِ کی جاتی ہے ۔
ہندوستان میں جگہ جگہ لوگ اپنے اپنے طریقے سے یوم اطفال مناتے ہیں ۔ظاہر ہے بچوں کا دن ہے تو ان کی فلاح و بہبودی کے لئے سرکار بھی کوئی نہ کوئی مناسب منصوبہ بنانے کا اعلان کرتی ہے ۔
آج جواہر لال نہرو اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ہم ان کے جنم دن کو بچوں کے دن میں اس لئے مناتے ہیں کہ انہوں نے محبت اور پیار کا پیغام دیا ۔ ہندوستان کے مستقبل کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لئے بچوں میں اخوت، دوستی، بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا بیج بویا ۔
ہندوستان کے ہر شہری کو محبت کا یہ دیپ جلاۓ رکھنا ہو گا تب ہی ہمارا ملک ہندوستان دنیا کے نقشے میں چمکتا ہوا نظر آئے گا۔ 💫💫
✍️۔۔🍁 سیدہ سعدیہ فتح 🍁